اشتہار

عمررسیدہ امریکی نے سائیکل پر ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے 95 برس کی عمر میں 1 لاکھ 60 ہزار 934 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے معمر شخص باب میٹیویئر نے بڑھاپے کے باوجود سائیکل پر 1 لاکھ میل کا سفر کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل پر بے تحاشا سفر کرنے کی وجہ سے باب کے پڑوسی انہیں بائی سائیسکل باپ کہہ کرپکارتے ہیں۔

- Advertisement -

95 سالہ امریکی شہری نے سائیکل پر ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ باب کے ایک لاکھ میل کا سفر مکمل ہونے پر چھوٹی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کے عزیز و اقارب و پڑوسیوں سے شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری 1990 میں اپنی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ روزانہ سائیکل پر کم از کم 16 کلومیٹر کا سفر کرکے تھے۔

عمر رسیدہ امریکی شہری کا کہنا ہے کہ روزانہ سائیکل چلانے کی وجہ سے وہ آج تک صحت مند ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں