تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پاکستان میں کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان نےکورونا ویکسین کلینکل ٹرائل کے تیسرے فیز کا آغاز کر دیا۔

دنیا بھر میں کوویڈ19ویکیسن کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور مختلف ممالک دوا کی تیاری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے کوشاں ہیں تاہم روس کے سوا کسی نے بھی مصدقہ دوا تیار کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کی آزمائش کے ابتدائی 2 مراحلے مکمل ہونے پر اب کلینکل ٹرائل کے تیسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا ویکیسن کے تیسرے کلینکل ٹرائل کی منظوری دےد ی ہے۔

یہ ویکسین چینی کمپنی کیسینوبائیو اور بیجنگ انسٹیٹیوٹ بائیوٹیکنالوجی کی تیار کردہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا فیز تھری کلینکل ٹرائل پہلی بار ہو رہا ہے جب کہ چینی کمپنی روس،چلی،ارجنٹینا،سعودی عرب میں ویکسین کاٹرائل کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -