اشتہار

سفاک بیٹے نے پوری فیملی کو زہر دیدیا، بہن ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کیریلا: بھارتی ریاست کیریلا میں سفاک بھائی نے اکیلے رہنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بالال کے علاقے میں پیش آیا جہاں 22 سالہ بھائی نے 16 سالہ بیٹی کی جان لے لی۔

البین بنی سفاک قاتل نے بغیر کسی فیملی مداخلت کے اکیلے زندگی گزارنے کی خواہش میں پوری فیملی کی جان لینے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

Pic

سنگدل لڑکے نے اہل خانہ کو آئس کریم میں زہر ملا کر انہیں جان سے مارنے کی دانستہ کوشش کی، زہریلی آئس کریم کھانے سے بہن اور والدہ کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

16 سالہ بیٹی ڈاکٹرز کی سر توڑ کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی جب کہ والدہ کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

پولیس نے لڑکے کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں