اشتہار

سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا، متعدد گاڑیاں جاگریں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں اچانک سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا جس میں متعدد گاڑیاں جا گری، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چین کے صوبے سچویان میں رات کے وقت سڑک پر اچانک گہرا گڑھا پڑ گیا جس میں 21 گاڑیاں جاگریں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ ایریا میں گاڑیاں کھڑی ہیں اچانک گہرا گڑھا نمودار ہوا اور 21 گاڑیوں کو نگل گیا۔

- Advertisement -

سڑک پر اچانک گہرا گڑھا پڑ جانے کی ویڈیو جاری کئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے گڑھے سے 15 گاڑیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

حادثے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے ہونے والی مسلسل بارش کے باعث سڑک پر گہرا گڑھا پڑا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین میں راہ چلتی خواتین گہرے گڑھے میں گر گئی تھیں جنہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں