اشتہار

مچھلیاں دیکھ کر سانپ کو اچانک کیا ہوگیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ایکیوریم میں موجود تیرتی ہوئی مچھلیاں دیکھ کر سانپ تجسس کا شکار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں مشہور ‘شکاگو ایکیوریم’ میں آئے نئے سانپ نے جب ٹرانس پیرنٹ شیشے میں تیرتی ہوئی مچھلیاں دیکھیں تو دنگ رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ‘ٹری بوا’ نامی سانپ کی حرکتوں سے یہ اندازہ لگایا لگایا جارہا ہے کہ وہ شاید مچھلیوں کو اپنی خوراک سمجھ رہا ہے یا پھر موقع دیکھ کر حملے کی تاک میں ہے۔ بہرحال مچھلیوں کو شیشے میں قید دیکھ کر سانپ بھی حیران رہ گیا، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی گردن اوپر نیچے کرکے انہیں دیکھ رہا ہے۔

- Advertisement -

وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں