اشتہار

‘بیٹنگ کے دوران گانے گاتا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران خود کو پرسکون رکھنےکےلیے گانے گاتا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران دماغ میں گانے چل رہے ہوتے ہیں جس سے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے آسٹریلیا کے خلاف گابا ٹیسٹ میں جب مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کی خطرناک بولنگ کا سامنا کیا تو دھیمے سے گانے گاتا رہا، ہلکی آواز میں گنگناتا رہا تاکہ اپنے آپ کو پرسکون رکھ سکوں۔

- Advertisement -

شان مسعود نے اوپنر امام الحق کو مزاحیہ کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوپنر ڈریسنگ روم میں اپنے لطیفوں سے سب کو خوش رکھتے ہیں، ان کے پاس لطیفوں کا ذخیرہ ہوتا ہے اور اس سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

اوپنر نے کہا کہ امام الحق ہر وقت اچھے اچھے لطیفوں سے سب کو محظوظ کرتے ہیں وہ سچ میں ایک مضحیکہ خیز کردار کے حامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں