تازہ ترین

گلوکار ابرار الحق کو یوٹیوب ’سلور بٹن‘ مل گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کو یوٹیوب سلور پلے بٹن مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پی ٹی آئی رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کو سلور پلے ٹن سے نواز دیا۔

ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دئیے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔

گلوکار نے لکھا کہ ’الحمد للہ میں نے یوٹیوب سے اپنا سلور بٹن وصول کیا ہے۔

ابرار الحق نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشا اللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکار عاصم اظہر نے بھی یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن کا اعزاز دئیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔

Comments

- Advertisement -