اشتہار

شادی کی تقریب میں مہمان نے دولہے کو گولی مار دی، بیوی نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں شادی کی تقریب میں آئے ایک مہمان نے اچانک دولہے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دولہا شدید زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا، فائرنگ کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی جبکہ دلہن اور رشے داروں نے پولیس سے تعاون کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے قبل دولہے اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، گولی دولہے کے سینے میں لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوا اور حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزم اور زخمی شخص دونوں ہی موقع پر موجود نہیں تھے، رشتے داروں نے دولہے کو اسپتال منتقل کیا۔

ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، لیکن رشتے دار اور دلہن پولیس سے متعلق نہیں کررہے اور نہ ہی ملزم سے متعلق معملومات فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں