اشتہار

محمد عامر نے بڑی غلطی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر بڑی غلطی کر بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کرونا ایس او پیز فالو کرنا بھول گئے اور بولنگ کے دوران غلطی سے گیند پر تھوک لگادیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عامر رن اپ پر جاتے ہوئے گیند کو تھوک لگا کر چمکا رہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے تھے جب بارش شروع ہوئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے میچ میں 2 اوورز کیے اور 14 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر ٹاس کے دوران ایس او پیز فالو کرنا بھول گئے تھے اور انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس سے ہاتھ ملا لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں