تازہ ترین

شیر کا پنجرے میں آنے والی لڑکی پر حملہ، بچے نہ دیکھیں

لندن: برطانیہ کے ایک نجی چڑیا گھر میں شیر نے نگہداشت کے لیے پنجرے میں آنے والی لڑکی پر حملہ کردیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ناٹنگھم کے علاقے اسٹریلے میں ایک نجی چڑیا گھر میں ایک 16 سالہ نگہبان لڑکی پر شیر نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔

ملازم لڑکی غیر تریت یافتہ تھی اور جیسے ہی وہ پنجرے میں داخل ہوئی شیر نے اسے دبوچ لیا، تاہم خوش قسمتی سے لڑکی ایک منت کی جدوجہد کے بعد پنجرے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

شیر کے دانت اور پنجے لگنے سے 16 سالہ لڑکی کو متعدد زخم آئے ہیں اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی حکام نے واقعے کے بعد قریبی رہائشیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نجی چڑیا گھر میں موجود شیروں کو قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شیر کی جانب سے کسی پر حملہ کیا گیا ہو اس سے قبل چین میں سرکس کے شیر نے خاتون پر حملہ کردیا تھا جسے بچا لیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -