تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پرہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردار پر گفتگو کی۔

ترجمانوں کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سےمتعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں نوازشریف کی واپسی سےمتعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریف کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہرجانےکی اجازت دی مگر حکومت احتساب کےمنشورپرسمجھوتہ نہیں کرےگی۔

وزیراعظم نے ایف اےٹی ایف پر اپوزیشن کا کردار قوم کےسامنےرکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کوبلیک میل کرنےکیلئےقانون سازی روکی، ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں اور بھارت کی کوشش ہےپاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے، اپوزیشن کس طرح ذاتی مفادات کوقومی مفادپرترجیح دےرہی ہے؟

Comments

- Advertisement -