تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ارجنٹینا میں آن لائن کلاس کے دوران خاتون پروفیسر کرونا سے ہلاک

بیونس آئرس: ارجنٹینا میں زوم پر لیکچر کے دوران خاتون پروفیسر کرونا وائرس سے چل بسیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرنس میں طلبا کی آن لائن کلاس کے دوران 46 سالہ پروفیسر پاؤلا دی سیمون کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔

خاتون پروفیسر کی طبیعت زوم لیکچر کے دوران اچانک بگڑگئی اور طلبا سارا منظر دیکھتے رہے، پاؤلا دی سیمون کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھیں اوروہ دوران کلاس ہی دم توڑ گئیں۔

افسوسناک واقعے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی تھیں بعدازاں خاتون پروفیسر کے اہلخانہ کی درخواست پر انہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا، خاتون پروفیسر دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع یونیورسٹی آف ارجنٹینا ڈی لا ایمپریسا میں پڑھاتی تھیں۔

پاؤلا نے مرنے سے قبل 28 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا تھیں اور وائرس سے صحت یابی کے لیے جدوجہد کررہی تھیں۔

خاتون پروفیسر کا کہنا تھا کہ 4 ہفتے قبل کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، شوہر مقامی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ بھی اس وبا میں‌ مبتلا ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے خاتون پروفیسر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاؤلا ہمارے ساتھ 15 سال سے منسلک تھیں، پاؤلا اچھی ٹیچر اور ملنسار خاتون تھیں۔

Comments

- Advertisement -