تازہ ترین

ماسک غلط پہننے پر ’ہنس‘ نے خاتون کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

کورونا وائرس کے باعث طبی ماہرین کی جانب سے ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عالمی وبا سے محفوظ رہا جاسکے لیکن بعض لوگ ماسک کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں اور کچھ لوگ اسے صحیح طریقے سے نہیں‌ پہنتے۔

کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننے کے الفاظ سنیں جارہے ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ماسک کی وجہ سے وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور ہم وبائی امراض کے دوران نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے تاہم ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو ماسک کو صحیح طریقے سے نہیں پہنتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون فیس ماسک سے چہرہ ڈھاپنے کے بجائے اسے ناک سے نیچے کی جانب رکھی ہوئی تھی اور اسی عالم میں وہ جب ’ہنس‘ کے سامنے پہنچیں تو ہنس نے ان کا ماسک کھینچ کر اسے صحیح طریقے سے پہنا دیا۔

خاتون ہنس کے اس اچانک حملے خوفزدہ ہوگئیں اور پیچھے کی جانب گر گئیں اور جب وہ اٹھیں تو ان کا ماسک ناک کے اوپر ہوگیا تھا،مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہنسی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وائرل ویڈیو کو صارفین نے پرندے کو ہیرو قرار دے دیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’پرندہ بھی یہی چاہتا ہے کہ یہ ماسک صحیح طریقے سے پہنیں۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بالکل وہی حرکت ہے جو میں ہر اُس شخص کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں جو ماسک پہنتے ہوئے اپنی ناک نہیں ڈھانپتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا جبکہ 82 ہزار صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا اور 2 ہزار صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا.

Comments

- Advertisement -