اشتہار

کویت میں زائد المیعاد ویزوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی حکومت نے زائدالمیعاد ویزوں پر یومیہ جرمانوں کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے والے غیر ملکیوں پر روزانہ 2 کویتی دینار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی جن کے رہائشی پرمٹ کی مدت یکم ستمبر سے ختم ہو چکی ہے انہیں ہر روز 2 کویتی دینار کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ جب تک غیر ملکی یا تارکین وطن رہائشی اجازت نامے کی تجدید نہیں کروا لیتے وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تصور کیے جائیں گے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے باعث ویزوں کی تجدید کے لیے 30 نومبر تک کی توسیع کر دی تھی اس توسیعی مدت کے دوران زائد المیعاد مدت والے افراد کو جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں