اشتہار

بھارتی شہری توتھ برش نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ڈاکٹروں نے 35 منٹ کی سرجری کے بعد شہری کے پیٹ میں پھنسے توتھ برش کو نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق توتھ برش نگلنے کا انوکھا و حیران کن واقعہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے دانتوں کی صفائی کرتے ہوئے برش نگل لیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ برش کررہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے توتھ برش پھسلا اور گلے میں چلا گیا۔

- Advertisement -

واقعے کے کچھ دیر بعد متاثرہ شخص کے اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے شہری کا ایکسرے کیا تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ برش کہاں موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے بغیر کسی تاخیر کے مریض کی سرجری کرنے کا فیصلہ اور اور 35 منٹ کے آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے توتھ برش نکال لیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس وقت تک شہری کو تکلیف کوئی خاص تکلیف محسوس نہیں ہورہی تھی لیکن اگلے 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران اسے شدید تکلیف ہوسکتی تھی اسی لیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں