تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کوریا سے معذرت کرلی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ماہی گیر عہدیدار کی ہلاکت پر جنوبی کوریا سے معذرت کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریائی صدر کے نام باضابطہ خط لکھ کر پیغام بھجوایا کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر معذرت کرتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ شمالی کوریائی محافظوں کی جانب سے جنوبی کوریا کے ماہی گیر عہدیدار کی ہلاکت پر کم جونگ ان معذرت خواہ ہیں۔

چند روز قبل جنوبی کوریا کے ایک ماہی گیر عہدیدار کی کشتی 10 کلومیٹر فاصلے پر شمالی کوریا کی سمندری حدود میں پائی گئی تھی اور اس متنازع علاقے میں شمالی کوریا کے اہلکاروں نے گولیاں چلا دیں تھی۔

کم از کم دس گولیاں ماہی گیر کو لگیں اور بعد ازاں لاش کو جلا دیا گیا تھا۔ واقعے پر جنوبی کوریائی صدر پر شدید سیاسی دباؤ تھا اور انہیں جواب نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Comments

- Advertisement -