اشتہار

بھارت: موبائل ٹاور خاتون کی موت کا سبب بن گیا، مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں موبائل ٹاور کے مرمتی کام میں مصروف عملے کی غفلت بھیانک موت کی وجہ بن گئی، لوہے کا وزنی آلہ گرنے سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں موبائل کمپنی کے کارکنان ٹاور پر مرمتی کام کررہے تھے کہ اس دوران ٹاور میں نصب وزنی آلہ (اینگل) ان کے ہاتھوں سے چھوٹ کر زمین پر موجود خاتون کے سر پر جاگرا جس کے باعث موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کے موبائل ٹاور پر چڑھ کر کارکنان اینگل کھول رہے تھے، اینگل کھل تو گیا لیکن وہ سنبھال نہ سکے اور سیدھا لوہا خاتون کے سرپر گر گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق خاتون ٹاور سے 50میٹر دور اپنے مائیکے میں دروازے پر بیٹھی تھی۔

اس حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور موبائل کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی، لیکن پولیس نے حالات کو کنٹرول کرلیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ ادارے نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں