اشتہار

پرائمری کلاسز کا آغاز کب سے ہوگا؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کل سے پرائمری کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا پرائمری اسکولوں میں ایس اوپیزکیساتھ کل سے کلاسز شروع ہوں گی ، فیصلہ بچوں کے مستقبل کد مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا، جس کے بعد این سی او سی نے پرائمری کلاسز کے کل سے آغاز کی منظوری دیتے ہوئے کہا ملک بھر میں کل سے پرائمری ایجوکیشن سیکٹرکھول جائیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت نے کل سے پرائمری کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے ، پرائمری ایجوکیشن سینٹر کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی اوسی میں آج تمام صوبوں کو آن بورڈ لیاگیا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کےحکام بھی اجلاس میں شریک تھے، جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ پرائمری اسکول کل 30ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، فیصلہ بچوں کے مستقبل کد مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پرائمری اسکولوں میں ایس اوپیزکیساتھ کل سے کلاسز شروع ہوں گی، اسکولوں میں ٹیسٹ کئے گئے ، ہر لحاظ سے مشاہدہ کیا گیا ، تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کورونا کے 0.8فیصد کیسزسانے آئے جبکہ کئی اسکول ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بند کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں