اشتہار

پراسرار وائرس پھیلنے لگا، ہاتھیوں کے بعد دیگر جانوروں کی بھی اموات

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: زمبابوے میں پراسرار وائرس پھیلنے سے ہاتھیوں کے بعد دیگر جانور اموات میں تیزی آگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں ایسا وائرس پھیل رہا ہے جس کی وجہ ہاتھیوں کی تیزی کے ساتھ اچانک اموات ہورہی ہیں، ڈاکٹرز تاحال بیماری کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کے بعد اب یہ وائرس دیگر جانوروں میں بھی پھیلنا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے اب تک 12 جانور مرچکے ہیں جبکہ اگست سے اب تک 34 سے زائد ہاتھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

زمبابوے نیشنل پارک اور وائلڈ لائف مینیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ اب تک 34 کیسز سامنے آئے جبکہ ہمیں خدشہ ہے کہ متاثرہ جانوروں کی تعداد اس سے کہی زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا کیس 24 اگست کو رپورٹ ہوا، ایک ماہ کے دوران جانوروں کی ہلاکت ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ جانوروں کی اس قدر تیزی سے اموات ہورہی ہیں جس کو روکنا ناممکن لگ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈاکٹرز اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ایک بیکٹیریا ہے جو پہلے ہاتھیوں میں تھا اور اب وہ دیگر جانوروں میں بھی منتقل ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں