تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کرونا کی تشخیص کیلئے اسمارٹ واچ اور رنگ تیار

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی وائرس کا پتہ دینے والی اسمارٹ واش اور رنگ کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس پر کئی ماہ بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، تاہم مختلف ممالک کے ماہرین کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ویکسین کے ٹرائل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ماہرین نے کرونا وائرس کا علامات ظاہر ہونے سے قبل وائرس کا پتہ لگانے والی گھڑی اور رنگ کا تجربہ شروع کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ‘ریپڈ تھریٹ انیلیسز’ یا آر ای ٹی کہا جاتا ہے، اس میں "گارمن اور آورا” ڈیوائسز استعمال ہوتی ہیں جو پروگرام اور مصنوعی ذہانت سے آراستہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ڈیوائسز کی مدد سے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے تقریبا 250 ڈھائی ہزار کیسز کو ترتیب دیا گیا۔

اسمارٹ واچ تیار کرنے والے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن لوگوں کو کورونا کا سامنا ہوتا ہے وہ علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی اپنے جسم میں معمولی تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں مگر یہ گھڑی اور انگوٹھی انہیں ان تبدیلیوں کے دوران کوڈ 19 کی علامات کے بارے میں بتا سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -