اشتہار

طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایئرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی جانب سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سی اے اے کی ہدایات پر مزید برڈ شوٹرز بھرتی کرنے جارہے ہیں، علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لیے کنٹریکٹ پر 12 برڈ شوٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی بڑھنے سے کچرا دانوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 311 سے پرندہ ٹکراگیا تھا جس کے باعث طیارے کے پر کو نقصان پہنچ تھا اور کراچی سے پشاور جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچا تھا، طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں