تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کہانی حقیقت ہوگئی، 16 سالہ لڑکی ایک دن کی وزیراعظم مقرر

ہیلسنکی: فن لینڈ میں 16 سالہ لڑکی کو ایک دن کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ معاملہ کسی فلم یا ڈرامے کی کہانی نہیں بلکہ حقیقت میں فن لینڈ کی سولہ سالہ لڑکی کو ایک دن کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایوا مورتو نامی 16 سالہ لڑکی نے فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین سے 7 اکتوبر کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ لیا اور وہ ایک دن کے لیے بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔

اس اقدام کا مقصد بچوں کی عالمی مہم کے تحت لڑکیوں کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایک دن کے وزیراعظم بننے والی لڑکی کو میڈیا نے وہی پروٹوکول دیا جو سنا مرین کو دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا نمائندگان ایوا مورتو کے منتظر تھے، جنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال سے نوجوان کچھ نیا کرنے کے لیے اور مستقبل کے حوالے سے بڑوں کو بہت کچھ سکھا سکتے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں یہ کہتی ہوں کہ لڑکیوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ مہارت حاصل کرنی چاہیے، لڑکیوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹیکنالوجی کا میدان اُن کے لیے کتنا اہم ہے اور ضروری ہے، لڑکیاں بھی اس شعبے میں لڑکوں کے برابر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -