تازہ ترین

جنوبی پنجاب میں ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا

لاہور: جنوبی پنجاب کے علاقے ظاہر پیر میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے ظاہر پیر میں غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا، ملزمان نے ماں اور بیٹی کی گردنیں کاٹ دیں۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو ضابطے کے کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

واضح رہے کہ دو ماہ قبل کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور اس کے ساتھی کو قتل کردیا تھا، ملزم فائرنگ کے موقع پر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق الیاس گوٹھ سے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مقتولہ کے 2 بچے بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 5 اور 6 سال ہیں۔

Comments

- Advertisement -