اشتہار

کرونا کے بڑھتے کیسز، فرانس میں‌ کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر روزانہ 9 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد صدر نے رات 9 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

فرانسیسی صدر نے اعلان کیا کہ کرفیو کا نفاذ 17 اکتوبر سے ہوگا جو آئندہ 6 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ حکومت نے کرونا کی تشویشناک صورتحال کنٹرول کرنےکیلئےسخت انتظامات بھی شروع کردیے ہیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں فرانس کے وزیر صحت نے تصدیق کی کہ ملک میں کرونا کے مزید 22 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 32 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی دوبارہ نافذ کردی ہے، اس حوالے سے لاک ڈاؤن جیسے سخت فیصلے کیے جائیں گے جس کا اعلان صدر کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ’کرونا کے کیسز میں کمی ہوگئی تھی مگر اب یومیہ 3 سے پانچ ہزار تک کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کےچیف سائنسدان نے کروناکیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر نئےکیسز کا مطلب اموات میں بھی اضافہ ہوگا،اُن کا کہنا تھا کہ ہم یومیہ 5 ہزار افرادکھو رہےہیں، کسی بھی ملک کو کرونا کیسز زیادہ اور اموات کی شرح میں کمی پر مطمئن نہیں ہوناچاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں