اشتہار

جیب میں لاکھ روپے لیکر گھومنے والا فقیر، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جیب میں لاکھ روپے گھومنے والے فقیر نے سب کو حیران کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں فقیر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا، زخمی بھکاری کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جب بھکاری کی جیبیں ٹٹولیں گئی تو اس میں سے 85 ہزار سے زائد کے نوٹ برآمد ہوئے۔

سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں سریاب روڈ پر ٹریفک حادثے کے شکار بھکاری کو زخمی حالت میں منتقل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخمی فقیر کی شناخت نہیں ہورہی تھی اسی لیے اس کی جیبیں ٹٹولیں گئیں، جیب سے کوئی شناختی دستاویز تو نہیں ملی البتہ پیسے نکلنا شروع ہوگئے۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن کے مطابق بھکاری سے بڑی تعداد میں سکے جبکہ 100 سے لے کر پانچ ہزار روپے تک کے نوٹوں کی گٹھڑیاں ملیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں