تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چین، شرارتی بچے کے ساتھ پیش آیا خوفناک حادثہ

بیجنگ: چین میں گیس بھرنے سے گٹر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم عمر بچہ اڑتا ہوا چار فٹ دور جاکر گرا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کا گروپ کھیلنے کے لیے آیا تو اُن میں سے ایک بچہ گٹر کے ڈھکن پر بیٹھا اور پھر اُس نے ماچس جلا کر اندر پھینکی۔

بچے کے چیز اندر پھینکے کے بعد زور دار دھماکا ہوا جس میں ڈھکن اکھڑ گیا اور گٹر میں سے آگ نکلتی نظر آئی۔

سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بچہ اڑتا ہوا چار فٹ دور جاکر گرا، خوش قسمتی سے بچے کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ اُس کے دیگر دوست حادثے میں محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز چین کے شمال مغربی علاقے کینگ لے کاؤنٹی کے صوبے گانسو میں پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کی شدت اور اُس کے بعد کے منظر کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -