اشتہار

خاتون کا فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں کرونا نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے، جس کا اندازہ اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز میں سوار ایک عورت فلائٹ اٹینڈنٹ کے منہ پر تھپر رسید کرتے ہوئے چلارہی ہے کہ آپ کو مجھے چھونا نہیں چاہئے تھا۔ آپ نے مجھے دھکا دیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ روز میامی سے اٹلانٹا جانے والی نجی پرواز میں پیش آیا تھا، مبینہ جھگڑے کی وجہ مسافر کی جانب سے ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننا تھا، واقعے سے متعلق فلائٹ اٹینڈنٹ کا موقف تھا کہ خاتون نے اپنے ماسک کو ناک کے بجائے ٹھوڑی کے نیچے رکھا تھا جو کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی تھا۔

- Advertisement -

مذکورہ واقعے کے بعد خاتون کو فلائٹ سے اتار کر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو جہاز میں سوار دو صحافیوں کی جانب سے وائرل کی گئی تھی۔

دوسری جانب جہاز کمپنی ڈیلٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک صارفین کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی اور اہم بات نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں