اشتہار

کویت ایئرویز کا سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت ایئرویز (الکویتیہ) نے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے تین شہروں، ریاض، جدہ اور دمام کے لیے 25 اکتوبر سے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کویت نے کورونا وبا کے بحران پر 31 ملکوں کے لیے کمرشل پروازیں معطل کردی تھیں، کویت ایئرویز نے وبا کے دوران اعلان کیا تھا کہ تا ہدایت ثانی بین الاقوامی پروازیں معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ کویت ایئرویز کی جانب سے مصر، لبنان، ایران، شام اور عراق سمیت دیگر ممالک میں پروازیں بند کردی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ کویت میں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 756 تک پہنچ چکی ہے، وبا سے 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں