اشتہار

ہونٹوں پر مہندی لگانے کا فیشن اِن، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: امریکا میں بیوٹی بلاگر نے ہونٹوں پر لپ اسٹک کی بجائے ’مہندی‘ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں خاتون کے سجنے سنورنے کے لیے میک اپ کے نت نئے طریقے متعارف کروائے جارہے ہیں، جس کے لیے خواتین بیوٹی سیلون کا رخ کرتی ہیں لیکن امریکی بیوٹی بلاگر نے گھر میں ہونٹوں پر مہندی لگانے کا نیا فیشن متعارف کروادیا جس کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست شکاگو کی ماڈل برائنا کرسچنسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہندی کو لپ اسٹک کے طور پر استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

- Advertisement -

ٹویٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برائنا نے مہندی ایک پیالے میں ڈالی اور اسے اپنے ہونٹوں پر لگانے کے لیے ایک چھوٹے برش کا استعمال کیا، آخر میں ہونٹوں پر مہندی کا رنگ نارنجی آیا، ماڈل نے اسے ’ہینا لپ اسٹین‘ کا نام دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے امریکی بیوٹی بلاگر کے اس اقدام پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابل یقین قرار دیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ مہندی میں مختلف طرح کے کیمیکلز ہوتے ہیں لہٰذا ہونٹوں پر مہندی لگانے کا مشورہ بالکل نہیں دیا جاسکتا۔

برائنا کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’لپ کلر‘ الرجی کا باعث بنتے ہیں، بیوٹی بلاگر کا کہنا تھا کہ ہونٹوں پر ’ہینا لپ اسٹین‘ لگانے سے الرجی کے خاتمے میں صرف دو دن لگے۔

نوٹ: میک اپ کے استعمال کے لیے نت نئے طریقے سامنے آرہے ہیں جن پر عمل کرکے بعض اوقات پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، آپ’ہینا لپ اسٹین‘ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

جلدی امراض میں مبتلا خواتین اس طریقے پر عمل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں