تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سعودی حکومت نے غیرملکی کارکنان کو خوشخبری سنا دی

ریاض : سعودی وزارت صحت نے غیر ملکی صحت عملے کے لیے سالانہ الاؤنس بحال کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے، عمل درآمد یکم جنوری 2021 سے ہوگا، موثر بماضی نہیں ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری افرادی قوت عبدالرحمان العیبان نے ایک قرارداد جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ کابینہ کی جنرل کمیٹی کی سفارش پر ایوان شاہی نے وزارت صحت کے ماتحت کام کرنے والے غیرملکیوں کے سالانہ الاؤنس بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

منظوری کے سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی سمیت مقررہ معیار پالیسی اور ضابطہ جات کو مدنظر رکھ کر ہی غیرملکی صحت ملازمین کو سالانہ الاؤنس دیا جائے۔

دوسری ہدایت یہ کی گئی کہ الاؤنس یکم جنوری 2021 سے موثر ہوگا اور یہ موثر بماض نہیں ہوگا، سرکاری اداروں کے غیرملکی ملازمین کو سالانہ الاؤنس دینے کے سلسلے میں چھ رمضان 1440ھ کو وزارت شہری خدمات کی جانب سے جاری کردہ لائحہ عمل کی پابندی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -