تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارت میں اردو اسکولوں کو بند کرنے کی سازش کا انکشاف

احمد آباد : بھارت میں اردو اسکولوں کو تزئین و آرائش کے نام پر بند کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے، 8سے زائد اسکولوں کو ڈیڑھ سال سے مرمت کرنے کے بہانے بند کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے آٹھ سے زائد اردو اسکولوں کو ڈیڑھ برس قبل مرمت کرنے کی غرض سے بلڈنگ انجینیئر ڈیپارٹمنٹ نے بند کیا ہوا ہے۔

ریاست گجرات میں اردو کی حالت خستہ ہونے کے باوجود اردو اسکولوں کو بند کرنے کی سازش کی جاری رہی ہے جس کی وجہ سے اردو طلبا کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمدآباد کے گومتی پور اردو اسکول نمبر 1 اور 2 ڈیڑھ سال قبل مرمت کرنے کی غرض سے بند کر دیے گئے تھے لیکن اب تک یہاں احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے مرمت کا کام شروع نہیں کیا ہے جس سے اس اسکول کے طلبا کو دور دراز اسکول میں پڑھنے جانا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے مقامی کونسلر کا کہنا ہے کہ اسکول کو خستہ حال بتا کر بند کردیا گیا تھا لیکن ابھی تک مرمتی کام شروع نہیں کیا گیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر اردو اسکولوں کی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا ہے اور اردو اسکولوں کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن اسکول بورڈ کے رکن الیاس قریشی نے احمدآباد میونسپل کمشنر کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اردو اسکول جس میں معمولی تعمیراتی کام کرانا ہے اسے جلد از جلد مرمت کرکے شروع کیا جائے تاکہ بچوں کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رہے اور اردو اسکول دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -