اشتہار

” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے الیکشن میں بڑے بڑے دعوی کرنے والے امریکی صدر نے ایک بار جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں جیت کا دعویٰ کیا تھا، اس دعوی کے لئے بھی انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہار کی دیلیز پر کھڑے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کا دفاع کرنے کےلیے عوام سے چندے کی اپیلیں کرنا شروع کردی ہیں۔

ٹرمپ اور ان کی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عوام کو میسج اور ای میل بھیجے گئے ہیں جس میں چندے کی اپیل کی گئی ہے اور اس چندے کو الیکشن ڈیفینس فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو اپنوں نے ہی ‘دھوکا’ دے دیا

ٹرمپ نے جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر میں پہنچنے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ میں بھی ایسے دعوے کرسکتا ہوں لیکن ابھی صدر منتخب کرنے کی قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کئی ریاستوں میں ووٹ میرے حق میں پڑے اور میں جیت رہا تھا لیکن اچانک میری برتری کم ہوگئی، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں