تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ریس کے دوران سائیکلسٹ کے ساتھ پیش آیا تکلیف دہ واقعہ، ویڈیو وائرل

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے نوجوان کے ساتھ سائیکل ریس کے دوران ایسا تکلیف دہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو صارفین نے دیکھی تو وہ دنگ رہ گئے۔

ارجنٹینیا میں منعقد ہونے والی سائیکل ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے کا شکار ہوئے اور وہ کانٹے دار پودوں میں جاکر گرے۔

منتظمین نے سائیکلسٹ کو جنگلی پودوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے ہزاروں ننھے ننھے پتھر اور کانٹے اُن کے جسم سے باہر نکالے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے سائیکلسٹ کا نام ڈیگو مورینو ہے جو بیونس آئرس کے علاقے سٹی پارک میں ہونے والی ریس میں حصہ لے رہے تھے۔

ایک موقع پر ڈیگو نے دوسرے کھلاڑی کو پیچھے کرنے کے لیے  اپنی سائیکل کی رفتار بڑھائی تو وہ موڑ کے بعد سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور سڑک کے سائیڈ میں لگے ہوئے کانٹے دار پودوں (کیکٹس) کی جھاڑیوں میں جاکر گرے۔

ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اُن کے زخموں کو صاف کیا تو اُس میں سے ہزاروں پتھر اور کانٹے نکلے۔ ڈاکٹرز نے سائیکلسٹ کو اسپتال میں داخل کرلیا تاکہ اُن کے جسم میں گھسنے والے مزید کانٹوں کو نکالا جاسکے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں معمولی چوٹیں آئیں مگر جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جو متاثر نہ ہوا ہو، ریسکیو کرنے کے دوران آدھے کانٹے ٹوٹ کر جسم میں چلے گئے ہیں۔

سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ہیلمٹ اور چشمہ نہیں لگایا ہوتا تو صورت حال بہت خوفناک ہوسکتی تھی مگر شکر ہے کہ وہ حفاظتی سوٹ کے ساتھ ریس ٹریک پر نکلے تھے۔

Comments

- Advertisement -