تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، خوبصورت ترین ریزورٹ کی خصوصی آفر!

مالے: دنیا بھر میں سیاحت کا مرکز سمجھے جانے والے جنوبی ایشیائی ملک مالدیت میں سیاحوں کے لیے خصوصی آفر آئی ہے، سیاح خوبصورت ترین ریزورٹ میں اب پورے سال رہ سکیں گے۔

جی ہاں! اب ایسا ممکن ہے کہ سیاح کو پورا سال انانٹارا ویلی ریزورٹ میں رہنے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے پیسے کچھ زیادہ لگیں گے، ‘ان لمیٹڈ اسٹے ان پیراڈائز’ پیکج کے تحت 2021 میں لامحدود قیام کی پیشکش کی جارہی ہے۔

فوٹو بشکریہ انانٹارا ویلی ریزورٹ

دنیا میں کسی بھی سیاحتی مرکز پر ایسا پیکج نہیں دیکھنے میں آیا کہ کسی سیاح کو پورے پورے سال ریزورٹ میں قیام کرنے کی اجازت دی گئی ہو، ایک خاص پیکج اور دن کے تحت رہنے کی معیاد ختم ہوجاتی ہے لیکن اب مالدیپ میں انانٹارا ویلی ریزورٹ میں ایسا ممکن ہوگا۔

سیاح پانی کے اوپر بنے بنگلے میں رہیں گے، ناشتے میں اچھا کھانا ہوگا، وائی فائی جبکہ ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ کھانے اور اسپا سروسز میں رعایت بھی دی جائے گی۔ پیکج کے لیے بکنگ 30 نومبر تک کرائی جاسکتی ہے۔

انانٹارا ویلی کے اس 5 اسٹار ریزورٹ میں متعدد ریسٹورنٹس موجود ہیں، اس کے علاوہ پرائیویٹ فلم اسکریننگ، اسپا اور دیگر تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اس پیکج کی قیمت 30 ہزار ڈالرز (47 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جس میں سیاحوں کو تفریح کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مالدیپ کی معیشت سیاحت پر انحصار کرتی ہے، کرونا کے دوران یہاں پر بھی سیاحت پر پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن مہلک وائرس پر قابو پانے کے بعد سختیاں ختم کردی گئیں۔

Comments

- Advertisement -