اشتہار

امریکا میں کرونا ٹیسٹ سے متعلق بڑی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے کرونا وبا کی روک تھام کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عام افراد کو کرونا ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اہم اقدام کی منظوری فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی ہے، کٹ کا نام لوسِرا کووڈ-19 آل ان ون جانچ کٹ ہے، اس کٹ کے ذریعے کووڈ نائنٹین وبا پیدا کرنے والے سارس کوو-2 وائرس کی پہچان کی جاتی ہے۔

ایف ڈی اے حکام کے مطابق اس کٹ کے ذریعے ناک کے سویب کا نمونہ لے کر تقریباً تیس منٹ کے دوران یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مطلوبہ شخص کرونا سے متاثر ہے یا نہیں، ساتھ ہی یہ بھی پابند کیا گیا ہے کہ اس کٹ کا استعمال صرف چودہ یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ ہی کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Covid-19 nasal swab test administered on patient.

امریکا کے ایف ڈی اے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کٹ کا استعمال صرف ہنگامی حالات میں ہی کیا جاسکتا ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس کٹ کی قیمت نہیں بتائی گئی ہے تاہم کمپنی کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کٹ کی قیمت پچاس ڈالر کے درمیان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  کروڑوں کرونا ویکسین کب دستیاب ہوں گی؟

دوسری جانب امریکا کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں جن میں سے دولاکھ 48 ہزار 666 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں