تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ملک میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں، ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 96 ہزار 664 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، سونا کاروباری ہفتے کے آغاز پر 1870 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.73 سے بڑھ کر 160.93 روپے ہوگیا۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود سونے کی قیمتیں‌ مستحکم

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی تھی، اسی طرح دس گرام کی قیمت بھی 97 ہزار 93 روپے پر مستحکم رہی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -