تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کویتی حکومت کا پہلے کویتی شہریوں کو ویکسین دینے کا اعلان

کویت سٹی : کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ موسمی فلو کی دستیاب ویکسین پہلے کویتی شہریوں کو دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے گوداموں میں موجود ویکسین سے متعلق یہ اعلان کیا تاہم نئی ویکسینوں کی متوقع کھیپ زیادہ سے زیادہ افراد کو دی جائے گی۔

حکومت نے واضح کیا کہ ملک میں آنے والے تارکین وطن  کی بڑی تعداد بھی مستقبل میں ویکسین وصول کرسکے گی۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ صحت مراکز کو ویکسین وصول ہوئی ہے تاہم اس میں سے مختلف علاقوں میں واقع میڈیکل سینٹرز کی نرسنگ باڈیز اور اسٹاف کےلیے  5، 5 ہزار ڈوز مختص کی گئی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ رواں برس موسمی فلو کی ویکسین لینا بہت ضروری ہے کیونکہ فلو اور کرونا وائرس مشترکہ علامات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفلوئنزا کے خلا مکمل تحفظ فراہم کرنے سے قبل ویکسین کو دو ہفتوں تک کی مدت درکار ہوگی، اس کے بعد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -