اشتہار

جاپان : اسکول کے بچوں کیلئے دو گھنٹے کی خصوصی پرواز

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان کی ایئر لائن کی جانب سے اسکول کے بچوں کیلئے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا جس مقصد ان کو جہاز اڑانے اور اس سے متعلق دیگر معلومات کی فراہم کرنا تھا۔

جاپانی ایئر لائن پیچ ایوی ایشن نے اسکولوں کے ایسے بچے جو جہازوں کی معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں مدعو کیا اور انہیں ایک پرواز کا مہمان بنایا۔

آل نیپون ایئر ویز (اے این اے) کے ذیلی ادارہ جاپانی ایئر لائن پیچ نے دی ایوی ایشن کلاس آف دی اسکائی کا انعقاد کیا جہاں بچوں کو پائلٹ، کیبن عملہ اور ہوائی جہاز کے ڈسپیچرز کے ساتھ شامل کیا گیا تاکہ وہ سیکھ سکیں کہ پرواز کو چلانے میں کون سے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

اسکول کے بچوں کے ایک گروپ کے ساتھ دو گھنٹے کی خصوصی پرواز کی گئی جس میں ان کو آسمانوں میں رہتے ہوئے متعلقہ شعبے کے تمام راز سکھائے گئے۔

اس پرواز میں 120 سے زیادہ افراد سوار تھے جو اوساکا کے کنسائی ایئر پورٹ سے سیٹو انلینڈ سی ، فوکوکا اور شکوکو کے کیپ ایشزوری اور کیپ مورٹو پر راؤنڈ ٹرپ کے لئے اڑان بھر رہے تھے۔

فلائٹ کے دوران پائلٹوں اور کیبن عملے نے بچوں کو بتایا کہ اس شعبے میں کام کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے نیز اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ پرواز کیسے چلائی ہے اور اس کے بارے میں دیگر معلومات بھی فراہم کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں