تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بھارت میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، 315 افراد پر حملہ، علامات کیا ہیں؟

نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کے بعد اب پراسرار بیماری پھیلنے لگی ہے جس سے اب تک 315 افراد متاثر ہوئے اور ایک مریض ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں یہ نامعلوم بیماری پھوٹی ہے۔ الورو کے اسپتال میں پراسرار مریض کی وجہ سے کئی لوگ داخل کیے گئے۔ بیماری کی علامات متلی، دورے پڑنا، کپکپاہٹ اور بے ہوشی شامل ہیں۔

بھارتی حکام تاحال بیماری کی وجہ نہیں جان سکے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل کیے گئے تمام مریضوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے، صورت حال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا جہاں حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بھارت میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی، 94 جانور اچانک ہلاک

ماہرین نے شک کی بنیاد پر کرونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا تاہم اب ڈاکٹرز اس پراسرار بیماری کی تشخیص میں لگے ہوئے ہیں، حکومت نے اس حوالے سے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس پراسرار مرض میں مبتلا افراد خصوصاً بچے آنکھوں میں جلن کی شکایت اور الٹی کرنے لگتے ہیں، ڈاکٹرز جاننے کی کوشش کررہے ہیں آیا اس کی اصل وجہ کیا ہے اور بیماری کونسی ہے۔

Comments

- Advertisement -