تازہ ترین

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل چھ ماہ تک ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی نوید سنا دی۔

ترسیلات زر سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کےلیے مزید خوشخبری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نومبر میں ترسیلات زر دو ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو مسلسل 6 ماہ تک دو ارب ڈالر سے زائد رہیں گیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ترسیلات زر میں 2اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں اس سال ترسیلات زر 28.4 فیصد بڑھیں۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ترسیلات زر 2.44 فیصد بڑھیں، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تا نومبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔

Comments

- Advertisement -