تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

علامہ امین احسن اصلاحی کی وفات

آج پاکستان کے نام ور عالمِ دین، مفسر اور علمی شخصیت علّامہ امین احسن اصلاحی کی برسی ہے۔ وہ 15 دسمبر 1997ء کو لاہور میں وفات پاگئے تھے۔

علامہ امین احسن اصلاحی 1904ء میں اعظم گڑھ (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ مدرسہ اصلاح سرائے میر، اعظم گڑھ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 1924ء میں روزنامہ مدینہ کے مدیر مقرر ہوئے۔ 1941ء میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور اپنے علم و فکر کے سبب جماعت میں‌ اہمیت حاصل کی۔ تاہم 1957ء کو علیحدگی کا فیصلہ کیا اور اس کا اعلان 1958ء کو کیا۔

اس کے بعد وہ قرآنِ پاک کی تفسیر میں مشغول ہوگئے اور نہایت رغبت اور دین کی خدمت اور مذہبی جذبے سے سرشار ہو کر یہ کام انجام دیا جس کے ساتھ تدبرِ قرآن کے نام سے ایک حلقہ ترتیب دے کر درس و وعظ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

وہ 1972ء میں شیخو پورہ کے ایک نواحی گائوں میں منتقل ہوگئے تھے جہاں تدبر قرآن کا کام دوبارہ شروع کیا اور آپ کی یہ تفسیر9 جلدوں پر مشتمل ہے۔ علامہ امین حسن اصلاحی نے مولانا حمید الدین فراہی کی کئی تصانیف کو اردو میں بھی منتقل کیا۔ انھیں‌ لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -