اشتہار

گوگل اپنے صارفین کو بڑا سرپرائز دینے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے کروم استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے ڈیسک ٹاپ سرچ پیج پر ڈارک موڈفیچر کی آزمائش کا  آغاز کردیا ہے، جیسے ہی یہ تجربہ کامیاب ہوا تو فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل گوگل براؤزر پر سرچ پیج سفید رنگ کا آتا تھا مگر مستقبل میں یہ کسی گہرے رنگ کا ہوگا اور کروم کا لوگوں بھی لال، پیلے سبز سے سفید ہوجائے گا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر فی الوقت یہ سہولت محدود صارفین کو دستیاب ہے، جو صارفین ڈارک موڈ فیچر استعمال کررہے ہیں وہ اپنی مرضی سے براؤزر کے رنگ کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آنکھوں کی روشنی کو محفوظ رکھنے، ان کی حفاظت اور سب سے بڑھ کر موبائل فون و لیپ ٹاپ کی بیٹری بچانے کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشنز اور یوٹیوب نے بھی سیاہ یا گہرے پس منظر والے فیچر کی سہولت صارفین کو فراہم کردی ہے جس کو بہت پسند بھی کیا جارہا ہے کیونکہ اس سے بیٹری ٹائمنگ میں کئی گھنٹوں کا فرق آجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں