تازہ ترین

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

کھیتی باڑی کے دوران ملنے والے پتھروں نے کسان لکھ پتی بنا دیا

مدھیا پردیش: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع پنہ سے تعلق رکھنے والے کسان کی قسمت ایسی پلٹی کہ اب وہ لکھ پتی بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کے ضلع پنہ کے علاقے کرشنا کلیان پور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کسان لکھن یادؤ کو ایک ہفتے قبل کھیتوں میں کام کرتے ہوئے کچھ چمکدار پتھر ملے تھے۔

انہوں نے جب یہ پتھر جوہری کو دکھائے تو معلوم ہوا کہ یہ تو 14.98 قیراط کے ہیرے ہیں، یہ سُن کر تو کسان کے ہوش اڑ گئے۔

کسان نے فوری طور پر ہیرے ملنے کی اطلاع متعلقہ سرکاری محکمے کو دی جنہوں نے 203 ہیرے قبضے میں لے کر انہیں ایک روز قبل نیلامی کے لیے پیش کیا۔

نیلامی کے دوران فروخت ہونے والے 74 ہیروں کی آمدنی سے کسان کے حصے میں 60 لاکھ 60 ہزار روپے آئے جبکہ 131 فی الحال فروخت نہیں ہوسکے۔

نیلامی کا انعقاد کرنے والے محکمے نے ہیروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کسان کے ہاتھ میں تھمائی اور بتایا کہ بقیہ پتھر جب فروخت ہوں گے تو اُن کی رقم بھی اُسی کو دی جائے گی۔

لکھن یادؤ کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کسمپرسی کی زندگی گزاری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ بس قدرت کی مہربانی اور اُسی کا تحفہ ہے، جس نے ہمارے حالات کو اس طرح تبدیل کیا، ورنہ میں تو اپنی زمینوں پر کافی عرصے سے کام کررہا ہوں کبھی اس طرح کا واقعہ نہیں ہوا‘۔

انہوں نے بتایا کہ حاصل ہونے والی رقم وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر لگائیں گے تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے اچھے انسان بن سکے۔ لکھن کا کہنا تھا کہ وہ دو ایکڑ زمین پر کھیتی باڑی کر کے گھر کا گزر بسر چلاتے ہیں۔

ضلعی کلیکٹر سنجے کمار مشرا نے بتایا کہ نیلامی میں 74 ہیرے 1 کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت ہوئے جن میں سے قانون کے مطابق کچھ پیسے سرکار کے حصے میں بھی آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچ جانے والے ہیروں کی نیلامی اگلے سال کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -