اشتہار

بھیڑوں کی ’ٹکریں‘، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں بھیڑوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں بھیڑوں نے نوشہر کے سٹی ہال پر دھاوا بول دیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرارتی بھیڑ سڑک پر آکر راہگیروں کو ٹکر ماررہے ہیں جبکہ راہگیر ان سے بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

سارا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو نوشہر کے میئر نے فارم کے مالک سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

میئر نوشہر نے مالک سے بھیڑیں خریدنے کی خواہش ظاہر کی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فارم کا مالک اپنے پالتو بھیڑ فروخت کرنے کے لیے رضامند ہے بھی یا نہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں