اشتہار

ملک میں مزید 83 افراد کرونا سے انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا وائرس نے 24 گھنٹے میں ملک میں مزید دو ہزار نو سو بہتر افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وبا کرونا وائرس کی یلغار دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے مرنے والوں اور متاثر ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164 تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

این سی او سی حکام نے کہا کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 39 ہزار 171 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 972 ٹیسٹ مثبت آئے۔

دو ہزار 972 مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.58 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی جس میں سے دو ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مزید 3 ہزار 261 مریض صحت یاب ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں