اشتہار

’رشوت کو ہاتھ نہیں لگاتی‘: خاتون اہلکار کی انوکھے انداز سے پیسے لینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی انوکھے انداز سے رشوت لینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر دو خواتین سوار ہیں جنہیں ناکے پر کھڑی ٹریفک پولیس اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر روکا۔

موٹرسائیکل پر سوار لڑکی نے اہلکار سے بات چیت کی کوشش کی جس کے بعد وہ وہاں سے دور گئی اور اپنی پشت لڑکی کی طرف کر کے کھڑی ہوگئیں۔

- Advertisement -

 لڑکی اہلکار کے پاس گئی اور اُس نے پیچھے والی جیب میں پیسے رکھ دیے جس کے بعد وہ نہ صرف وہاں سے ہٹ گئی بلکہ خواتین موٹرسائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

اس دوران خاتون پولیس اہلکار اپنے موبائل کی اسکرین کو دیکھنے میں مصروف رہی اور اُس نے خواتین کو جاتے وقت روکا نہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے ساتھ یہ کیپشن ’نہ گوگل پے، نہ فون پے، سیدھا جیت پے‘ لکھا گیا ہے۔

انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ ’خاتون اہلکار نے رشوت کے پیسوں کو ہاتھ لگانے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ میری جیب میں رکھ دو کیونکہ میں رشوت کے پیسے کو ہاتھ نہیں لگاتی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں