اشتہار

بھٹوخاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کردیا گیا، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد پر بے نظیر  بھٹو کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج بھٹوخاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کردیا گیا اور ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اسکی باقیات کو گلے لگایاگیا۔

معاون خصوصی پنجاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قابض گروہ نے بھٹو اور بی بی شہید کےجمہوری فلسفےکو تار تار کردیا، یقیناً بی بی کی قبر پر کھڑےہوکر راجکماری نے معذرت بھی کی ہوگی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کےخلاف سازشیں کررہےہیں، جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے عوام کو کیا انصاف دینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں