اشتہار

شادی کے بعد پہلی سالگرہ، آغا علی کا حنا الطاف کو زبردست سرپرائز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گزشتہ برس مئی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حنا الطاف کو شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر شوہر کی طرف سے بڑا سرپرائز ملا جسے دیکھ کر وہ پھولے نہ سمائیں۔

اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آغا علی کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی تھیں۔

حنا الطاف نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے ساتھ لکھا ’ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سالگرہ کو بے حد خاص بنانے پر آپ (آغا علی) کا شکریہ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

- Advertisement -

اداکار آغا علی نے شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر اپنی اہلیہ حنا الطاف کو سپرائز دیا اور خاموشی سے کیک ، کمرہ سجانے کا اہتمام کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کو برقی قمقموں اور غباروں سے سجایا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

حنا الطاف کی سالگرہ کو مختصر رکھا گیا جس میں صرف اہل خانہ ہی شریک ہوئے۔

دوسری جانب آغا علی نے بھی حنا الطاف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں محبت بھرے انداز کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں