اشتہار

’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں تم کرکٹر ہو‘ شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو تو سب جانتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون جو ایئرپورٹ پر موجود ہیں شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے نکل کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو۔‘

- Advertisement -

اسٹار آل راؤنڈر کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو ۔‘اور شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو ٹک ٹاک ہے تاہم یہ تمام ہی سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں