اشتہار

ملتان جیل میں قتل کا قیدی ٹک ٹاکر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرتا رہا، جیل کے اندر موبائل فون کی ممانعت کے باوجود ملزم کی یہ حرکت جیل حکام کیلئے سوالیہ نشان بن گئی۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں ملتان کے بیورو چیف یاسرشیخ نے بتایا کہ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم بابرعلی عرف مرغی کیخلاف مزید6 ایف آر بھی درج ہیں۔

نمائندے کے مطابق ملزم بابر ہمیشہ اپنی پیشیوں کے دوران بخشی خانہ سب جیل سے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرتا رہا، بعد ازاں ہتھکڑی لگی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس انکوائری کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے جس میں غفلت کے مرتکب سیکیورٹی گارڈ کیخلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیوز5 جنوری کو ملزم کی ملتان کچہری میں پیشی کے موقع پر بخشی خانہ میں بنائی گئیں، ملزم کے رشتہ داروں نے پیشی پر صلح اور رہائی کے احکامات کے بعد ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر شیئر کردیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں قتل کے ایک ملزم کو راولپنڈی کی سیشن عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے جس کی صارفین نے شدید مذمت کرتے ہوئے اس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں